12 مئی 2013 - 19:30
جرمنی کی افواج کو افغانستان سے واپس نہیں جانا چاہئے۔ آنجلا مرکل

جرمنی کی چانسلر نے کہا جرمن افواج کی ذمہ داری افغان فوجیوں کی فوجی تربیت تھی جو اب تمام ہوگئی ہے لیکن افغانستان کے کچھ علاقوں میں اب بھی امن و امان کی صورت حال تسلی بخش نہیں ہے۔

ابنا: جرمنی کی چانسلر آنجلا مرکل گذشتہ روز اچانک افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئیں۔ ان سے افغانستان میں جرمنی افواج کے مستقبل کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب میں کہا جرمن افواج افغانستان میں افغان فوجیوں کی فوجی تربیت کیلئے آئی تھیں جس کو انجام دے چکی ہیں۔ لیکن اب افغانستان میں ایسے علاقے موجود ہیں جہاں امن و امان کی صورت حال تسلی بخش نہیں ہے۔

.......

/169